دہلی کے انتخابات سب سے الگ ہیں، کوئی نفرت انگیز سیاست نہیں ہوگی:کیجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں عام طور پر انتخابات لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کا مشاہدہ کرتے ہیں مگر کیجریوال نے دعوی کیا ہے کہ دہلی میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہے ہیں۔

ہندی کے ایک ٹویٹ میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا کہ لوگ اس بار دہلی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اپنے ذاتی سیاسی انتخاب سے بالا تر ہو رہے ہیں۔

“دہلی میں کچھ حیرت انگیز ہونے جا رہاہے۔ اس انتخاب میں لوگ اپنے ذاتی سیاسی انتخاب سے بالاتر ہو رہے ہیں اور دہلی اور ان کے اہل خانہ کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

کجریوال نے دعوی کیا کہ عام طور پر انتخابات معاشرے کو تقسیم کرنے کی سیاست کا مشاہدہ کرتے ہیں مگر دہلی میں ایسا نہیں ہوگا۔

راجدھانی دہلی میں 8 فروری کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں کیونکہ دہلی اسمبلی کی مدت ائندہ ماہ ختم ہو رہی ہے، جبکہ 11 فروری کو انتخابات کے نتائج منظر عام پر ائیں گے۔