دہلی کے ایک شخص نے بھوت بنگلہ کرایہ پر حاصل کرلیا جہاں ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے خودکشی کی تھی

   

نئی دہلی۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے دہلی میں وہ گھر کرایہ پر حاصل کرلیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد نے خودکشی کی تھی۔ موہن کیشپ نے جو بھجن پورہ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے، کہا کہ 30 ڈسمبر کو علاقہ بوراری میں واقع اس گھر کو منتقل ہوجائے گا۔ کیشپ نے کہا کہ میں توہم پرستی، جن بھوت پریت پر یقین نہیں رکھتا۔ میں صرف یہ جانتا ہوں کہ میں ایک عدد گھر کرایہ پر لیا ہوں جو میرے بجٹ کے مطابق ہے۔ بوراری کا یہ گھر ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی خودکشی کے المناک واقعہ کے بعد سے مسلسل خالی تھا اور اس کو بھوت بنگلہ کہا جانے لگا تھا۔