٭ دہلی کے ایک ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء 34 سالہ ایک شخص نے خود کے کان میں گولی مار لی۔ گولی اس کے سر سے نکل کر 7 ماہ کی حاملہ اس کی بیوی کو لگی جو خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے بتایا کہ شوہر کی بیروزگاری کے مسئلہ پر گذشتہ چار دن سے دونوں میں جھگڑا ہورہا تھا۔