دہلی کے تمام اسکولس کو آج تعطیل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اتوار کو اعلان کیا کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ اور پچھلے دو دنوں سے مسلسل بارش کے پیش نظر دہلی کے تمام اسکول پیر کو ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔دہلی میں گزشتہ 2 دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر دہلی کی حکومت نے دہلی کے تمام اسکول کل ایک دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مانسون کی ہواؤں کے ساتھ شمال مغربی ہندوستان میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی میں سیزن کی پہلی بہت بھاری بارش کا برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔