نئی دہلی: ذاکر نگر علاقہ میں کئی منزلہ عمارت میں بھیانک اتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ اس حادثہ میں 6 افراد کے ہلاک ہونے اور 10افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آٹھ فائر بریگیڈس موقع حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ زخمیو ں کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ تقریبا 7کاریں اور 8موٹر سیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال مقام واقعہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ”ذاکر نگر میں آگ کے واقعہ میں جانو ں کے تلف ہوجانے پر بہت افسوس ہے۔ میں مقام واقعہ کا جائزہ لے رہا ہوں اور دہلی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ امداد کرنے کی پابند ہے۔ اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔“ ذرائع کے مطابق تقریبا 20افراد کو بحفاظت بچالیاگیا۔

Shocked to know about the loss of lives in Zakir Nagar fire. I am inspecting the incident spot & Del govt will provide all help to affected families. Cause of fire will be probed.
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) August 6, 2019