دہلی کے سابق وزیر ستیندر کے7.44 کروڑ کے اثاثے ضبط

   

نئی دہلی 23ستمبر (یواین آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر دہلی کے سابق وزیر ستیندر کمار جین کی ملکیت اور کنٹرول والی کمپنیوں کی 7.44 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے ۔ ای ڈی کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جین، ان کی اہلیہ پونم جین، اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت سی بی آئی کی طرف سے دائر کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ جین نے دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر کام کرتے ہوئے 14 فروری 2015 سے 31 مئی 2017 کے دوران غیر متناسب اثاثے جمع کیے تھے ۔