دہلی کے ساتھ مقابلہ سخت ہوگا:ویراٹ

   

شارجہ :آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں سن رائزرس حیدرآباد سے پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم اس میچ میں جیت کے لئے اتنے رنز نہیں بنا سکی اور اب اگلے میچ میں دہلی کیپٹلز کے ساتھ سخت مقابلہ کریں گے ۔سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پانچ وکٹوں سے شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا کہ اس میچ میں موسم اچانک بدل گیا جس کی توقع ان کی ٹیم کو نہیں تھی۔ بنگلور کے بلے باز اس میچ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔جس کے بعد حیدرآباد نے میچ پانچ وکٹوں سے آسانی سے جیت لیا۔کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارا اسکور کافی نہیں تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ 140 اچھا اسکور ہوگا لیکن اچانک سے حالات بدل گئے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ موسم اچھا ہوگا اور زیادہ اوس نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بلے سے ہمت نہیں دکھائی۔ ان کے بالرز نے عمدہ بولنگ کی اور پچ کا اچھی طرح استعمال کیا۔پلے آف کے بارے میں کوہلی نے کہا کہ صورتحال بالکل واضح تھی کہ آخری میچ جیتواور ٹاپ ٹو میں شامل ہوکر لیگ مرحلے کا اختتام کرو۔ اب معاملہ کافی دلچسپ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں 14 پوائنٹس پر ہیں۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 52 ویں میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور کی ٹیم کو بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سیزن کی چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلور کو اب پلے آف میں پہنچنے کے لئے اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔ کپتان ویراٹ کوہلی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے بہت ناخوش نظر آئے اور انہوں نے شکست کا ذمہ دار ٹیم کے بلے بازوں کو ٹھہرایا۔ویراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ اس میچ میں ہماری بیٹنگ بہت خراب رہی اور حیدرآباد کی ٹیم کو اس کا کریڈٹ دینا پڑے گا۔ اس نے پچ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا اور پیس کو اچھے میں بدل دیا۔