دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں اب ہر عمر کے لوگوں کو لگے گی مفت میں کورونا وائرس ویکسین

,

   

دہلی حکومت کے اسپتالوں میں اب ہر عمر کے لوگوں کو مفت میں کورونا وائرس ٹیکہ لگے گا۔فی الحال دہلی میں ہیلتھ کیئر ورکر،فرنٹ لائن ورکر،60 سال سے اوپر والے بزرگ اور 45 سے 59 سال کے بیمار لوگوں کا ہی ویکسینینش کیا جا رہا ہے۔ان لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں مفت میں ویکسین دی جا رہی ہے لیکن اب دہلی حکومت اپنے بجٹ میں یہ فراہمی کرنے جا رہی ہے کہ اب ہر عمر کے لوگوں کو دہلی حکومت کے اسپتالوں میں مفت میں ویکسینیشن مل سکے۔ٹیکہ لگوانے کیلئے دہلی میں فی الحال رجسٹریشن CoWin پورٹل پر پہلے ہی کروانا ہوگا۔ٹائم کے حساب سے ٹیکہ لگوانے کیلئے جانا ہوگا۔ یعنی رجسٹریشن کے بعد ہر شخص کو ایک وقت بتایا جائے گا۔اسی کے مطابق اسے ٹیکہ لگوانے کیلئے جانا ہوگا۔یاد رہے کہ دو مارچ سے ہی صبح 9:00 سے لیکر 3:00 بجے تک رجسٹریشن کیا جا رہا ہے۔