٭ دہلی حکومت نے سرکاری اور امدادی اسکولوں کو 11 مئی تا 30 جون گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کو دیکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمی کے لئے طلبہ کو اسکول نہیں بلایا جارہا ہے ۔ ڈائرکٹر آف ایجوکیشن کی جانب سے اس ضمن میں احکامات جاری کئے گئے ۔
