دہلی کے علاقہ میں ایک عمارت میں 41کورونا متاثرین

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 2مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے جنوب۔مغربی ضلع کے کاپس ہیڑا میں آج کورونا وائرس کا ایک بڑا ہاٹ اسپاٹ سامنے آیا ہے اور ایک ہی عمارت سے 41متاثرین معاملے نکلے ہیں۔جنوب۔ مغربی ضلع مجسٹریٹ دفتر سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق کاپس ہیڑا میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے نزدیک ٹھیکے والی گلی کی ایک عمارت میں کورونا کے 41متاثرین ملے ہیں۔ اس سے پہلے ایک شخص کے متاثرہ پائے جانے پر اس عمارت کو سیل کردیا گیا تھا۔