دہلی کے قریب زلزلہ کا جھٹکا

   

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی نوئیڈا، دہلی اور ہریانہ کے بعض حصوں میں آج زلزلہ کا ہلکا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ نیشنل سنٹر فار سسمالوجی نے کہا کہ نوئیڈا کے 19 کیلو میٹر جنوب مشرق میں رات 10:42 بجے 3.2 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس کے اثرات قرب و جوار کے حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ 30 مئی کو 4.5 کی شدت کا زلزلہ ہریانہ میں روہتک کے قریب محسوس کیا گیا تھا۔ اس زلزلہ کے جھٹکے دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے۔ شمالی ہند میں بالخصوص دارالحکومت دہلی زلزلے کے اعتبار سے مخدوش علاقوں میں شامل ہے۔ حالیہ ایک ماہ کے دوران دہلی اور اس کے آس پاس زلزلے کے پانچ جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں جو تمام ہلکی نوعیت کے رہے۔