دہلی کے لوگ ہمہ جہت ترقی کیلئے وقف حکومت چاہتے ہیں:مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ دہلی کے لوگوں کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ہمہ جہت ترقی اور عوامی بہبود کے لئے پوری طرح وقف ہو۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے اعلان سے پہلے ، مسٹرمودی آج دارالحکومت اور این سی آر سے متعلق 12200 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد یا افتتاح کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ‘‘دہلی کے لوگ اب ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو دارالحکومت کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود کے لیے پوری طرح وقف ہو۔ ان کے اسی عزم کے درمیان آج یہاں کے اپنے خاندان کے افراد سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ مودی آج دوپہر دہلی کے روہنی علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔