دہلی کے محلہ کلینک کا ایک اور ڈاکٹر کورنا سے متاثر

   

٭ دہلی کے بابر پور کے محلہ کلینک کا ایک ڈاکٹر کوروناوائرس پازیٹیو پایا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دہلی کے محلہ کلینک کا یہ دوسرا ڈاکٹر ہے جو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا۔ 12 تا 20 مارچ کے دوران محلہ کلینک سے رجوع ہونے والے تمام مریضوں سے کہا گیا ہیکہ وہ اپنے طور پر 15 دنوں کیلئے قرنطینہ میں چلے جائیں۔