نئی دہلی: دہلی کے دیال پور کے ایک مدرسے میں پانچ سالہ لڑکے کو تین طالب علموں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ ان تینوں طالب علموں کوآج پولیس نے حراست میں لے لیا جن کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان ہیں ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نابالغ کو متعدد اندرونی چوٹیں تھیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس کا جگر پھٹ گیا تھا اور پیٹ اور دائیں پھیپھڑوں میں خون بہہ رہا تھا۔ ملزم نے پولیس کو دو وجوہات بتائی جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے نابالغ کو کیوں مارا پیٹا۔ ایک وجہ یہ بتا ئی کہ لڑکے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس سے جھگڑا ہوا، دوسری وجہ یہ تھی کہ اگر نابالغ کی موت ہو گئی تو اس کی موت سے مدرسے میں چھٹی کا اعلان ہو گا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ان نتائج کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ قتل میں دیگر افراد کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔