دیوالی کے بعد دہلی حکومت نے ملک کی راجدھانی میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کر انھیں بڑی خوشخبری دی ہے۔ ایسے میں مہنگائی الاؤنس میں اضافے کے بعد غیر ہنر مند زمرے کے مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ 15,908 روپے سے بڑھ کر 16064 روپے ہو جائے گی۔ نیم ہنر مند زمرے کے مزدوروں کو اب 17,537 روپے سے 17,693 روپے ملیں گے۔ میٹرک پاس لیکن نان گریجویٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 19291 روپے سے بڑھا کر 19473 روپے اور گریجویٹ اور اس سے اوپر کی تعلیمی قابلیت والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 20976 روپے سے بڑھا کر 21184 روپے کر دی گئی ہے۔ اجرت کی یہ نئی شرحیں یکم اکتوبر سے لاگو کی گئی ہیں