دہلی کے مندر میں 100 افراد کیساتھ پوجا خود ساختہ سادھو کے خلاف مقدمہ

   

٭ دہلی پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود جمعہ کو شنی دھام مندر میں پوجا کے اہتمام پر خود ساختہ سادھو داتی مہاراج کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ قبل ازیں اس سادھو کے خلاف عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میں بھی چارج شیٹ پیش کیا گیا تھا۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ داتی اور اس کے کئی حامیوں نے مندر میں جمع ہوکر پوجا میں حصہ لیا اور سینکڑوں افراد چہرے پر ماسک بھی نہیں لگائے تھے۔ ایک افسر نے کہا کہ یہ دراصل لاک ڈاؤن کی کھلے عام خلاف ورزی تھی۔