دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی

   

نئی دہلی: دہلی کے مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ لگنے سے عمارت کی پہلی منزل پر ایک کمرے میں اے سی، فرنیچر اور کپڑے خاکستر ہونے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح یہاں مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ اولڈ بوائز ہاسٹل میں آگ لگنے کی اطلاع صبح 6.09 بجے ملی۔