دہلی کے میئر کا انتخاب 26 اپریل کو ہوگا: عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج

   

نئی دہلی: دہلی میں 26 اپریل کو میئر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج نے اس بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی میں ہر سال میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق انتخابات ہر سال اپریل کے مہینے میں ہوتے ہیں۔ موجودہ میئر نے الیکشن کی تاریخ 26 اپریل مقرر کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ الیکشن پرامن طریقے سے ہوں گے، اگر ایل جی کے دفتر کے قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔