دہلی کے نظام الدین ریلوے یارڈ میں آگ لگی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔دارالحکومت کے نظام الدین ریلوے یارڈ میں اتوار کی صبح معمولی آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ کے ایک افسر نے کہاکہ صبح 9:25 بجے نظام الدین ریلوے یارڈ کے ایک شیڈ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ آگ بجھانے کے لئے موقع پر فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں بھیجی گئیں۔آگ پر 9:50 پر قابو پالیا گیا۔ آگ کی وجہ سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے ۔ آگ لگنے کے صحیح اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔