دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر منتخب، اتفاق رائے سے کیا گیا بڑا فیصلہ

,

   

Ferty9 Clinic

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے وزیرِ اعلی اروند کیجریوال ایک بار پھر پارٹی کے قومی کنوینر منتخب ہوئے ہیں ۔ یہ فیصلہ عام آدمی پارٹی کی نو منتخب قومی ایگزیکٹو کی پہلی میٹنگ میں متفقہ طور پر کیا گیا ۔ قومی ایگزیکٹو نے متفقہ طور پر سینئر لیڈر پنکج گپتا کو قومی سکریٹری اور این ڈی گپتا کو قومی خزانچی منتخب کیا ہے اور ساتھ ہی اروند کیجریوال کو قومی کنوینر منتخب کیا ہے ۔ اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ، قومی سکریٹری پنکج گپتا اور قومی خزانچی این ڈی گپتا ، جو قومی ایگزیکٹو کے ذریعہ منتخب ہوئے ہیں ، ان کی مدت پانچ سال ہوگی۔