دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے الودگی بچنے کےلیے منظر عام پر لائی ایک نئی ویب سائٹ

,

   

دھلی میں آئندہ دیوالی پر پٹاخوں اور آس پاس کی ریاستوں سے جلائے جانے سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ایک تکنیکی پلیٹ فارم چینج ڈاٹ او آر جی کو جمعہ کے دن منظر عام پرلایا گیا جس میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے عوام سے مثبت تجاویز مانگے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے موسم سرما سے متعلق اپنی حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے اور میں لوگوں سے مل کر یہ جاننا چاہوں گا کہ کس طرح آپس میں مل کر دہلی کی آب و ہوا کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔ دہلی میں آلودگی میں 25 فیصد کی کمی آئی ہے اور جو ہم نے عہد کر لیا ہے اس میں اور زیادہ کمی لانی ہے‘۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے دہلی کے آسمان میں چمکتے ستاروں کے بہترنظاروں کا بہت لطف اٹھایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اگر حکومت اور شہری مل کر آلودگی سے نمٹنے کے لئے مل کر حل تلاش تو دنیا کے دیگر شہروں کی طرح دارالحکومت میں بھی اس طرح صاف آسمان کو برقرار رکھنے کے لیے آگے بھی کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں‘‘۔

کیجریوال نے کہا کہ ’’میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کہ راجدھانی دہلی گیس چیمبر میں تبدیل نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات ہیں تو آپ مجھ سے بات کیجئے۔ میں مانتا ہوں کہ شہری اور حکومتیں مل کر ایک اچھی منصوبہ بندی پرکر کام کرتے ہیں تو مستقبل میں بہتر چیزیں سامنے آئیں گی‘‘۔

اس پورے پورٹل کی ڈائریکٹر ندا حسن نے کہاکہ ’’گزشتہ چند سالوں میں دارالحکومت کے آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ اس معاملے میں کافی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی کے شہریوں کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کے حل کے لئے بات چیت شروع کی ہے اور امید ہے کہ اس سے دہلی کی عوام پر کافی مثبت(positive) اثر پڑے گا‘‘۔