پنجی: آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گوا پہنچے دہلی کے وزیراعلیٰ نے وہاں کے لوگوں سے کئی بڑے وعدے کیے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آئی تو ایودھیا میں ہندوؤں کو شری رام چندر جی کے مفت درشن ہوں گے، عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو ویلنکنی لے جایا جائے گا، مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اجمیر شریف لے جایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گوا کے لوگ کسی ایک جگہ کا انتخاب کریں۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی وزراء پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے مرکزی حکومت کو گوا کے وزیر اعلیٰ کی کرپشن کے بارے میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ چوری کر رہے ہیں، تو وزیر اعلیٰ کو ہٹانے کے بجائے گورنر کو ہٹا دیا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ کانگریس بھی کرپٹ ہے، بی جے پی بھی کرپٹ ہے..