دہلی کے کراڑی اسمبلی حلقہ کے سبھی عآپ قائدین اور کارکن کانگریس میں شامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: جیسے جیسے سال 2024 نزدیک آتا جاتا رہا ہے، دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی کی قیادت میں دوسری سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکن کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اسی ضمن میں کراڑی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سبھی عہدیداران اور کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی میں شامل ہونے پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ان کا کانگریس میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی سبھی کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔ آج جو لوگ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ان کی عزت کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس میں شامل ہوئے لیڈران کو پارٹی میں کام کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔اس موقع پر اروندر لولی کے علاوہ دہلی حکومت کے سابق وزیر منگت رام سنگھل، یوتھ کانگریس کے سابق صدر امت ملک، میونسپل کارپوریشن کے انچارج جتیندر کمار کوچر، یوتھ لیڈر و کارپوریشن کے سابق امیدوار راہول ماتھر بھی موجود تھے۔