نئی دہلی : سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ دہلی کے ایل جی انل بیجل نے چیف سکریٹری، پولیس کمشنر اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوامی مقامات اور کاموں میں کووڈ کے مناسب رویے کی سختی سے تعمیل اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں مکمل تیاری کو یقینی بنائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں ماہرین اور شہری ہوا بازی کی وزارت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ مجوزہ اجلاس کے دوران بین الاقوامی پروازوں سے اترنے والے مسافروں کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور جنوبی افریقہ، بوتسوانا، زمبابوے اور ہانگ کانگ وغیرہ سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔