دہلی کے ہاسپٹلس میں سب کا علاج ہوگا:کجریوال

   

نئی دہلی، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دیگر ریاستوں کے مریضوں کا علاج کئے جانے سے متعلق تنازع پراپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے وزیراعلی اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو کہاہے کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں اب مرکز کے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔دہلی میں آنے والے دنوں میں کورونا کی صورت حال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کجریوال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں راجدھانی میں کورونا کے معاملوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں اب مرکزکے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔ کجریوال نے کہا ہیکہ لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے حکم کو مانا جائے گا۔