دہلی کے ہاسپٹل میں شریک ریاض الدین کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

   

نئی دہلی: دہلی کے جی ٹی بی ہاسپٹل میں ایک مریض کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ متوفی کی شناخت 32 سالہ ریاض الدین کے طور پر کی گئی ہے جو دہلی کے کھجوری کا رہنے والا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق ریاض الدین کو پیٹ میں انفیکشن کی وجہ سے 23 جون کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیاتھا۔ وارڈ میں ڈاکٹر مریضوں کو چیک کررہے تھے اور عملہ کے ارکان مریضوں کو دوائیں دے رہے تھے کہ اچانک تین مشتبہ افراد وارڈ کے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے ڈاکٹرز، عملہ کے ارکان اور مریضوں کے رشتہ داروں کو ایک طرف ہٹاکر ریاض کو گولی ماردی۔ اس وقت وارڈ کے باہر کوئی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔ قتل کی وجوہات کا تاحال علم نہ ہوسکا۔