٭ دہلی کے 106 سالہ مختار احمد کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔ 14 اپریل کو راجیو گاندھی سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں انہیں شریک کیا گیا تھا جب وہ اپنے بیٹے کی وجہ سے اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ہاسپٹل کے ڈائرکٹر بی ایل شیروال نے کہا کہ جب بھی کوئی مریض صحت یاب ہوتا ہے تو ڈاکٹرس کیلئے فخر کی بات ہوتی ہے لیکن 106 سالہ مختار احمد کا صحت یاب ہونا دوسروں کے لئے حوصلہ کی بات ہے ۔
