نئی دہلی: دہلی کے ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتانے کہا کہ 40 دیہاتوں کے مسلم نام ہیں۔انھیں تبدیل کیا جائے۔ یہاں منعقد ایک پریس کانفرنس میں گپتا نے کہاہے کہ ان کی پارٹی کجریوال حکومت کو دہلی کے 40 گاؤں کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھیجے گی، جو غلامی کے دور کی علامت ہیں۔ کوئی بھی اس غلامانہ ذہنیت کے ساتھ نہیں جینا چاہتا ہے جس کو یہ نام بتاتے ہیں۔ مجھے کئی گاؤں والوں سے تجاویز موصول ہوئی ہیں، جس میں انھوں نے اپنے گاؤں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس تجویز کو دبایا جا رہا ہے اور منظوری نہیں دی جا رہی ہے۔ گپتا نے کہاہے کہ مقامی کونسلر بھگت سنگھ ٹوکس نے تجویز پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ کارپوریشن اور سٹی پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے تمام دیہاتیوں کے دستخطوں پر مشتمل خط دہلی کی شہری ترقیات کے محکمہ کو بھیجا ہے۔