نئی دہلی: دہلی گینگسٹر نیرج بوانا جو تہاڑ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا ہے اس نے آج جیل عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ اسے جیل میں ایک آئی پوڈ، ایف ایم ریڈیو اور گھر کا بناہوا کھا خصوصا نان ویج کھانا چاہئے۔ بوانا کو2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا وہ اس سے قبل انتہائی مطلوبہ شخص بتایا گیا تھا۔ جیل سپریننڈنٹ نے بوانا کوبتایا کہ یہ اشیاء جیل میں لانا ممنوع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں پہلے ہی سے ریڈیو کا انتظام ہے جس سے روزانہ نغمہ سن سکتے ہیں۔
ایک سینئر عہدیدار جس نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ بوانا نے اس سے قبل جیل میں ٹیلی ویژن اور ٹیلی فون کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ اس نے ان اشیاء کے لئے کورٹ سے بھی رجوع ہوا تھا۔ ہم نے فون کرنے کی سہولت اور ٹی وی کی سہولت قیدیوں کو دے سکتے ہیں لیکن گھر سے نان ویج بناہوا کھانا اور آئی پوڈ کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ بوانا نے کورٹ کے ذریعہ سے اپنی عرضی جیل میں داخل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بوانا نان ویج کھانے کا عادی ہے اور جیل میں ویج کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن کم ہورہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جیل میں گھر کا بناہوا نان ویج کھانے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ اس غیرقانونی اشیاء جیل میں پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔