دہلی ہائیکورٹ میں رام دیو کیخلاف درخواست کی آج سماعت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ میں 26 جولائی کو 7 ڈاکٹرس کی اسوسی ایشن کے درخواست کی سماعت کی جائیگی جو رام دیو کیخلاف داخل کی گئی ۔ ان کا الزام ہیکہ رام دیو نے کورونا وبا کے دوران ایلوپیتھی کے خلاف مبینہ غلط اطلاع کی تشہیر کی ۔ جسٹس سی ہری شنکر اس کیس کی سماعت کریں گے جنہوں نے قبل ازیں اسوسی ایشن کے وکیل کو کہا تھا کہ وہ الزامات سے متعلق ویڈیو پیش کرے۔