مانٹریل ،نئی دہلی،20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)مسافروں کی تعداد کے معاملے میں دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈا پانچ پائیدان پھسل کر 17ویں مقام پر آگیا ہے ۔ایئرپورٹ کاؤنسلنگ انٹرنیشنل (اے سی آئی)نے سال 2019 میں ہوائی اڈوں پر آمدو رفت کے حساب سے منگل کو نئی رینکنگ جاری کی۔دہلی ہوائی اڈے پر گزشتہ مسافروں کی تعداد دو فیصد گھٹ کر 6,84,90,731 رہ گئی۔سال 2018 میں یہ دنیا میں 12ویں مقام پر رہاتھا۔پچھلے سال اس کی رینکنگ گھٹ کر 17ویں پائیدان پر آگئی۔اس کے باوجود ٹاپ 20 میں جگہ بنانے والا یہ ہندوستان کا واحد ہوائی اڈا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر اس سال کی پہلی تماہی میں یعنی جنوری سے مارچ کے درمیان ہوائی مسافروں کی تعداد میں 7.1 فیصدی کی کمی درج کی گئی ہے ۔مارچ کے آخری ہفتے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں مسافر پروازیں پوری طرح بند رہیں۔کوویڈ 19 کے پیش نظر اس سے پہلے سے ہی کئی بین الاقوامی راستوں پر پروازیں بند کردی گئی تھیں۔