دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کا قبضہ

   

نئی دہلی۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سے ملحقہ تنطیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جمعہ کے دن دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کی صدر سمیت مزید تین عہدوں پر قبصہ کرلیا جب کہ کانگریس اور این ایس یو آئی کو سکریٹریک ے عہدے حاصل ہوئے۔ اے بی وی پی کے امیدوار اشویت دھایا نے این ایس یو آئی کے امیدوارچیتنیا کو یونین کے سب سے برے عہدے کے لیے 19 ہزار ووٹوں سے ہرادیا۔ طلبہ یونین کے نائب صدر اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر بھی ودیارتھی پریشد کا قبضہ ہوگیا۔ دہلی یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے انتخابات میں ووٹوں کا اوسط 39.90 قبضہ رہا۔