نئی دہلی ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) این ایس یو آئی کے ارکان نے جن کا الحاق کانگریس کے ساتھ ہے ویر ساورکر کے مجسمہ کو جو دہلی یونیورسٹی میں بھگت سنگھ اور نیتا سبھاش چندر بوس کے مجسموں کے ساتھ اے بی وی پی زیرقیادت دہلی یونیورسٹی کی بعض یونینوں نے نصب کیا تھا کالا کردیا ۔ تقریباً آدھی رات کو این ایس یو آئی کے 20کارکنوں نے ساورکر کے مجسمہ پر کالک پوت دی اور کہا کہ ساورکر ، بھگت سنگھ اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کے مجسمے ایک ہی قطار میں نہیں لگائے جاسکتے ۔ یہ کارکن ’’بھگت سنگھ اور بوس امر ہیں ‘‘نعرے لگارہے تھے ۔ اے بی وی پی نے اس کو ایک گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے ۔