نئی دہلی، 14 جولائی (آئی اے این ایس)۔ دہلی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ سنیہا دیب ناتھ کی لاش تقریباً ایک ہفتے بعد یمنا ندی سے برآمد ہوئی۔ وہ 7 جولائی کو لاپتہ ہوئی تھیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ سنیہا نے گیتا کالونی کے سگنیچر برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ سینیئر دہلی پولیس افسر نے تصدیق کی کہ لاش کی شناخت لواحقین نے کر لی ہے۔ سنیہا نے ایک دستخط شدہ خودکشی کا نوٹ بھی چھوڑا تھا، جس میں خود کو ’ناکام اور بوجھ‘ قرار دیا اور کہا کہ زندگی ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نیپورے ہوش و حواس میں کیا ہے۔ تاہم ان کے ہمسائے اورکیب ڈرائیور، جنہوں نے آخری بار سنیہا کو دیکھا تھا انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالکل پرسکون اور معمول کے مطابق لگ رہی تھیں۔