دہلی ۔ دہرادون ایکسپریس وے کا ہفتہ کو سنگ بنیاد

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ہفتے کو دہلی۔دہرادون ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے ۔سرکاری ترجمان نے چہارشنبہ کو بتایا کہ دہلی۔ دہرادون اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں پر 18 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان کی دوری قریب تین گھنٹے کم ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایشیا کی سب سے لمبی ایلی ویٹیڈ راہداری بنے گی۔ دہرادون پہنچنے کے لیے محفوظ فاریسٹ ایریا ہے اور وہاں ہاتھی اور شیروں کا تحفظ ہوتا ہے ،اس لئے جنگلی جانوروں کو اس ایکسپریس وے کی وجہ سے کوئی دقت نہ ہو،اس لئے اس پر ایلیویٹیڈ سڑک بنائی جارہی ہے جو ایشیا کی سب سے لمبی ہوگی۔