’’دیانتدار چوکیدار چاہیئے یابدعنوان نامدار‘‘

   

Ferty9 Clinic

احمدرآباد ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر کانگریس راہول گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ ایماندار چوکیدار اور بھرشٹاچاری نامدار کے درمیان کسی ایک کو منتخب کریں ۔ احمد نگر اور شرڈی لوک سبھا امیدواروں کیلئے مہم چلاتے ہوئے یہاں انتخابی ریالی سے خطاب میں مودی نے یہ بھی کہا کہ دنیا نے گذشتہ پانچ سال میں ہندوستان کو سوپر پاؤر تسلیم کیا ہے ۔ کیا آپ یاد ہے سابق ریموٹ کنٹرول والی حکومت کے 10سال ؟ اسکامس پیش آئے اور فیصلہ سازی میں تاخیر ہوئی جو معمول بنا رہا ۔ اب آپ کو ایماندار چوکیدار اور بدعنوان نامدار کے درمیان کسی کو منتخب کرنا ہے ۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جو لوگ 21ویں صدی میں پیدا ہوئے اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے وہ گذشتہ حکومتوں کے کمزور طرز عمل سے اتفاق کریں گے ۔ اُن حکومتوں نے قومی سلامتی پر مفاہمت کی ۔ کیا یہ آپ کو قابل قبول ہے ؟ ۔ مودی نے کانگریس کی حلیف نیشنل کانفرنس کے مطالبہ پر سخت اعتراض کیا جس میں جموں و کشمیر کیلئے وزیراعظم کے عہدہ کی مانگ کی گئی ۔ مودی نے کہا کہ انہیں کانگریس سے کوئی توقع نہیں کیونکہ اس نے عوام کے تعلق سے سوچنا بہت پہلے ہی روک دیا ہے ۔ شرد پوار پر تنقید میں مودی نے کہا کہ صدر این سی پی نے ملک کے نام پر کانگریس کو چھوڑا تھا ، اب آپ کس طرح دو پی ایم کے مطالبہ پر خاموش رہ سکتے ہو ۔ کیا یہ آپ کو قابل قبول ہے ؟ ۔ آپ کی پارٹی کا نام راشٹراوادی ہے اور پھر بھی آپ ملک کو بیرونی عدسو سے دیکھتے ہو ۔