حج وعمرہ ایک ایسا مقدس فریضہ ہے جسکی تکمیل کے دوران برادران اسلام کو ایک طرف روحانی سفرکے تجربے سے سرشار ہونے موقع میسرآتاہے وہیں دوسری طرف مکہ و مدینہ کا سفر ،تاریخ اسلام کی یاد تازہ کردیتا ہے ۔اور اگریہ مقدس سفر کسی معتبر اور بااعتماد ٹراویلس کے ذریعہ انجام دیا جائے تواس روحانی سفرکے روحانی نقوش ہمیشہ کیلئے دل و دماغ پر ثبت ہوکررہ جاتے ہیں۔ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کی یہی خصوصیت ہے کہ وہ اپنی دیانت دارانا خدمات کے ذریعہ عازمین حج وعمرہ کے سفرکو ہمیشہ کیلئے یادگاربناد یتاہے، شاید اسی دیانت داری کا نتیجہ ہے کہ جوعاز مین ایک بار بسم اللہ ٹو ر س اینڈ ٹراویلس (نزد مسجد یسین شاہ علی بنڈہ سیدعلی چبوترہ )کے ذریعہ اس مقدس فریضہ کی ادائیگی انجام دیتاہے وہ اپنے رشتہ داراوردوست و احباب کو بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعہ ہی حج وعمرہ کی ادائیگی کا مشورہ دیتاہے۔جناب حبیب عبدالقادر المعروف حبیب قلی ،جو بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک ہیں، نے بتایاکہ انکے پاس حج وعمرہ کے علاوہ ،دبئی ویزٹ ویزا ،ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل ٹیکٹنگ،پاسپورٹ سرویس جیسے خدمات انجام دئے جاتے ہیںاوران سے رجوع ہونے والے ہرفرد کو تشفی بخش خدمات فراہم کی جاتی ہے۔جناب حبیب عبدالقادر نے مزید کہا کہ انکے ٹراویلس کا بنیادی مقصد ’’سب سے اچھی خدمات اورسب سے کم ریٹ‘‘ کے اصول پرمبنی ہے اوروہ تاحال اپنے اس زریں اصول پرقائم ہیں۔اور اسی لئے وہ اپنے تمام کسٹمرس کو علانیہ بتادیتے ہیں کہ اگر انہیں دوارن عمرہ کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہوئی یا انکی جانب سے کئے گئے وعدے کے برعکس کوئی مسئلہ پیش آئے تووہ کبھی بھی ان سے رجوع ہوسکتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ تمام قافلے سعودی ایئر لائنز سے حیدرآباد تا جدہ اورجدہ تا حیدرآباد راست روانگی عمل میںآتی ہے اوران قافلوںکے ہمراہ انکے فرزند ان مجتبی عبدالقادر ،محمد عبدالقادر ،اور عیدروس عبدلقادرنگرانی کیلئے موجود رہتے ہیں۔یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ حبیب عبدالقادر المعروف حبیب قلی گذشتہ 49سال سے عازمین کی خدمت کرتے آرہے ہیںاورانہوں نے اس خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیا ہے۔ اور بتایا کہ عمرہ کے لیے صرف 94,000 میں بہترین خدمات اور حرم سے قریب رہائش فراہم کی جارہی ہیں ۔ مزیدتفصیلات کیلئے 9346156676, 9885000527پر ربط کیا جاسکتاہے۔