دیانت داری سے کام کرنے اور نیشنل راشن ڈیلرس ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا عہد

   

کمشنر سیول سپلائز کے ساتھ راشن ڈیلرس کے اجلاس کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : راشن ڈیلرس نے کمشنر سیول سپلائز اکون سبھروال کی موجودگی میں وعدہ کیا کہ وہ دیانت داری کے ساتھ کام کریں گے اور عوام کی خدمت کے لیے حکومت کا بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی وہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی نیشنل راشن ڈیلرس کی ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے ۔ کمشنر سیول سپلائز نے پیر کو راشن ڈیلرس کے ساتھ یہاں سیول سپلائز بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں تلنگانہ کے تمام اضلاع سے صدور اور سکریٹریز نے شرکت کی ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت عوام کو ایک روپیہ فی کلو گرام چاول سربراہ کرتے ہوئے سبسیڈیز کی شکل میں کروڑہا روپئے برداشت کررہی ہے ۔ راشن ڈیلرس کا عوامی نظام تقسیم میں اہم اور کلیدی رول ہوتا ہے ۔ راشن ڈیلرس کو دیانت داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ان سے رائس سیکلنگ میں ملوث نہ ہونے کی اپیل کی ۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈیلرس کو لازمی طور پر راشن شاپس پر ڈسپلے بورڈس لگاتے ہوئے ان پر سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ کے ٹول فری نمبرات 1967 اور 180042500333 اور واٹس اپ نمبر 7330774444 بھی تحریر کرنا ہوگا ۔ اور انہیں راشن کارڈس کی تعداد ، جملہ اسٹاک اور قیمت بھی نوٹس بورڈس پر تحریر کرنا چاہئے ۔ اس اجلاس میں راشن ڈیلرس اسوسی ایشن صدور بی رمیش ، این راجو اور دوسروں نے شرکت کی ۔۔