دیاکر راو کی کاروں کے قافلہ کو حادثہ

   

حیدرآباد 6 اگست : ( سیاست نیوز ) وزیر دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ کا قافلہ حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوڑلا کنڈلہ منڈل کے درمیان یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پروگرام میں شرکت کے بعد وہ جنگاؤں لوٹ رہے تھے ۔ مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر کا پہیہ نکلنے سے حادثہ پیش آیا ۔ وزیر کی بلٹ پروف گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ وزیر دیاکر راؤ محفوظ ہیں ۔