ممبئی۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکارہ دیا مرزا نے جمعرات کو اپنے شوہر ساحل سنگھا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ان کی شادی ہوکر کوئی 4 سال کا عرصہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے باہم مل کر ہی یہ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم دوست رہے ہیں اور دوستی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ محبت اور احترام کے جذبے کے ساتھ موجود رہیں گے۔ انہو ںنے یہ باتیں اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ہیں۔ دیا مرزا نے اکٹوبر 2014ء کو اپنے تجارتی شراکت دار سنگھا سے شادی کی تھی۔