حیدرآباد28جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) دیسی ساختہ لینڈنگ کرافٹ یوٹلٹی (ایل سی یو)جہازکو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیاجائے گا۔وائس ایڈمیرل اتل کمار جین فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ پیر کو اسے ہندوستانی بحریہ میں شامل کریں گے ۔ایل سی یو 56خشکی اور تری والا جہاز ہے ۔اس کا اہم رول اصل جنگی ٹینکس، بکتر بند گاڑیوں،فوجیوں اور آلات کو سمندری جہاز سے ساحل اور ساحل سے سمندری جہاز منتقل کرنا ہے ۔ایسٹرن نیول کمانڈ نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔دیسی ساختہ اور گارڈن ریسرچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس لمیٹیڈ کولکتہ کی جانب سے تیار کردہ اس جہاز سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔اس کی لمبائی 62میٹر ہے اور اس میں دو ایم ٹی یو ڈیزل انجن لگے ہیں جس سے اس کی رفتار 15ناٹ ہوتی ہے ۔