حیدرآباد :/2 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل ٹیم نے پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم خلومت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دیسی ساختہ پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 29 سالہ امجد خان جو سعودی عرب سے لوٹا تھا اور چارمینار علاقہ میں تجارت کررہا تھا ۔ 10 ماہ قبل امجد خان نے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے اویناش عرف کلو سے پوائنٹ 7 دیسی پستول حاصل کیا ۔ اس ہتھیار کو خریدنے کیلئے امجد خان نے بی ایچ ایل کے ساکن امیت کی مدد حاصل کی تھی اور 80 ہزار روپئے میں پستول خریدی گئی تھی ۔ غیرقانونی طور پر ہتھیار رکھنے کی اطلاع پر سی سی ایس پولیس نے امجد کو حراست میں لیکر تفیش کی جس میں اس نے یہ انکشاف کیا ۔ مذکورہ شخص کے قبضہ سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا ۔ ب
