دیسی شراب تیار کرنے کی کوشش ناکام، ویان اور اشیاء ضبط

   

حیدرآباد ۔ 27 جولائی (سیاست نیوز) ایکسائز انفورسمنٹ اور ایس ٹی ایف نے مشترکہ کارروائی میں دیسی شراب تیار کرنے والوں کی کوشش کو ناکام بنادیا اور بڑی مقدار میں خام اشیاء گڑاور ادرک کو ضبط کرلیا جو پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے تلنگانہ منتقل کی جارہی تھی۔ شہری علاقوں میں گانجہ اور منشیات اور دیہی علاقوں میں دیسی شراب تیار کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائی کے باوجود ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اکسائز انفورسمنٹ نے دیورکنڈہ ضلع نلگنڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ویان کو ضبط کرلیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جو مہاراشٹرا سے گڑ اور ادرک کو منتقل کررہے تھے جس کے ذریعہ دیسی شراب تیار کی جاتی ہے۔ ایکسائز انفورسمنٹ نے 4 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی 4200 کیلو گڑ اور 50 کیلو ادرک کو ضبط کرلیا۔ ایکسائز انفورسمنٹ کے مطابق مہاراشٹرا سے 40 روپئے فی کیلو گڑ خرید کر یہ افراد 100 فی کیلو گڑ تلنگانہ میں فروخت کررہے تھے۔ع