دیسی مصنوعات نے معیشت کے تحفظ کا کام کیا :نقوی

   

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا کہ عالمی اقتصادی مندی کے دور میں بھی دیسی مصنوعات نے ہندوستانی ضروریات اور معیشت کیلئے ’سیکورٹی شیلڈ‘ کا کام کیا۔ پیر کو یہاں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ‘ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ’وکل فار لوکل‘ منتر ملک کی معیشت اور خود مختاری کے لیے ایک موثر طریق کار ثابت ہوا ہے ۔گذشتہ سال کورونا کے دور میں دنیا کے معاشی بحران کے دوران بھی دیسی مصنوعات نے ہندوستانی ضروریات اور معیشت کے تحفظ کے طور پر کام کیا۔