دیشاپٹانی اب ہاررفلم کی ہیروئین بنیں گی

   

ممبئی ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ہاررکامیڈی فلموں کے لیے سنہری دور ہے۔ پہلے منجیا، پھر استری 2 اور اب بھول بھولیا 3۔ اس سال آنے والی ہاررکامیڈی ہاررکی ان تینوں فلموں نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دوسرے فلمساز بھی اس صنف میں ہاتھ آزمانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اب میلاپ زاویری اس طرز پر ایک فلم بنا رہے ہیں، جس میں سدھانت چترویدی اور دیشا پٹانی کو کاسٹ کیا جارہا ہے ۔ ایک رپورٹ میں کہا ہے اس فلم میں سدھانت چترویدی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ یہ نوجوان نسل کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی جانے والی ہارر کامیڈی فلم ہوگی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دیشا پٹانی کو فلم میں مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ دونوں ستارے کافی پرجوش ہیں کیونکہ یہ فلم ایک پرلطف ہاررکامیڈی فلم ہوگی اور اس موضوع پر بننے والی دیگر فلموں سے مختلف ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کو ملاپ زاویری ڈائریکٹ کریں گے۔ وہ پہلی بار ہاررکامیڈی فلم ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں اور اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ملاپ بڑا سوچ رہے ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس فلم میں کمرشل عناصر شامل کریں گے تاکہ فلم زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچ سکے۔ اشون وردے اور سبھاش کالے مشترکہ طور پر اس ہاررکامیڈی فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ 2025 کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے۔