نئی دہلی :۔ دہلی کی عدالت میں ماحولیاتی جہد کار دیشا روی کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت مکمل ہوگئی ۔ دہلی عدالت نے اپنا فیصلہ منگل 23 فروری تک محفوظ کردیا ہے ۔ سماعت کا آغاز دن میں 2 بجے ہوا ۔ ایڈیشنل سالیٹر جنرل ایس وی راجو نے ٹولکیٹ کیس میں دہلی پولیس کے حلفنامہ کو پڑھ کر سنایا اور بتایا کہ خالصتان حامی تنظیم پویسٹک جسٹس فاونڈیشن ( پی جے ایف ) نے اپنے اس مقصد کی تکمیل کو متحرک کرنے کی کوشش کی اور دیشاروی اس تنظیم کی جانب سے منعقدہ زوم میٹنگ سے وابستہ رہی ہیں ۔۔