دیشا روی 5 دن کی پولیس ریمانڈ میں

   

نئی دہلی :کسان تحریک معاملہ میں گریٹا تھنبرگ نے ایک ٹولکٹ ٹوئٹ کیا تھا جس کو لے کر کافی ہنگامہ اس لئے ہوا تھا کہ اس ٹولکٹ کو ایڈیٹ کیا گیا تھا، دہلی پولیس نے ایڈیٹ کرنے والی ایکٹیوسٹ دیشا روی کو گرفتار کرلیا ہے۔عدالت نے گریٹا تھنبرگ معاملہ میں ایکٹیوسٹ دیشا روی کو 5 دن کے لئے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دیشا روی کو بنگلورو سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے 4 فروری کو دہلی پولیس نے ٹولکٹ کو لے کر کیس درج کیا تھا۔ الزام ہے کہ دیشا روی نے کسانوں سے جڑے ٹولکٹ کو ایڈیٹ کیا تھا اور اس میں کچھ چیزیں جوڑ کر ان کوآگے بھیجا تھا۔