دیشا معاملہ ، دوران تحقیقات ملزمین کی پولیس پر فائرنگ

   

چاروں ملزمین جوابی کارروائی میں ہلاک ، سائبرآباد پولیس کمشنر کی پریس کانفرنس

شادنگر /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر سجنار نے چاروں ملزمین کے انکاونٹر کے مقام پر ہی پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انکاونٹر واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ دیشاکیس میں ملوث 4 ملزمین محمد عارف ، چنا کیشولو ، نوین اور شیوا کو 4 ڈسمبر کو پولیس نے تحقیقات کیلئے پولیس تحویل میں لیتے ہوئے کیس کی گہرائی سے تحقیقات کرنے کیلئے ملزمین کو آج صبح کی اولین ساعتوں میں قومی شاہراہ نمبر 44 بائی پاس روڈ شادنگر چٹان پلی اور برج کے نیچے جہاں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر دیشا کو جلا دیا گیا تھا ۔ اس مقام پر ملزمین کو لاکر تحقیقات انجام دے رہے تھے کہ ملزمین نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے پولیس کے پاس موجود بندوق چھین کر پولیس پر حملہ کی کوشش کی ۔ پولیس کے عملہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین پر فائرنگ کی ۔ جس میں ہلاک ہوگئے ۔ کمشنر سجنار نے مزید بتایا کہ 10 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم نے تحقیقات کارروائی انجام دینے کیلئے پہونچے تھے ۔ ملزمین کے حملہ میں ایک اے ایس آئی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوئے ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس حراست سے فرار ہونے اور حملہ کرنے اور پولیس کے بندوق کو چھین کر حملہ کی کوشش کرتے ہوئے راہ فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمین محمد عارف اور چنا کیشولو نے حملہ کی کوشش کی ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کا انکاونٹر کیا گیا ۔ پولیس کمشنر سائبرآباد سجنار نے پنچنامہ کی کارروائی انجام دیتے ہوئے مہلوک اکاونٹر ملزمین کو بغرض پوسٹ مارٹم محبوب نگر بھیج دیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔ جائے واقعہ پر محمد عارف کے ہاتھ میں بندوق موجود تھا ۔