دیشا واقعہ پر فیس بک پر قابل اعتراض ریمارکس کا شاخسانہ ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) فیس بک پر دیشا واقعہ میں قابل اعتراض ریمارکس کرنے والے ایک شخص کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق 28 سالہ انیل کمار امبالہ ساکن چٹیال نلگنڈہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس کے خلاف ڈاکٹر وجیہ کیری نے گذشتہ روز شکایت کی تھی کہ فیس بک پر معروف شخصیات کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کئے جارہے ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق چیف منسٹر اور ان کی دختر کے خلاف دیشا کے واقعہ میں انیل کمار نے ناقابل بیان ریمارکس کئے ہیں جس سے ان کی شدید دل آزاری ہوئی ہے ۔ وجیہ کیری نے کمشنر سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار سے ملاقات کی تھی اور کمشنر نے فوری سخت کارروائی کا تیقن دلایا تھا ۔