لکھنؤ18ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے بریلی میں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں بدمعاش چہارشنبہ کو غازی آباد میں پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے ۔پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹرانیکا سٹی علاقے میں اس انکاؤنٹرکو انجام دیا۔ ایس ٹی ایف کے مطابق مارے گئے بدمعاشوں کی شناخت روہتک کے رہنے والے رویندر اور سونی پت کے رہائشی ارون کے طور پر کی گئی ہے ۔ دونوں کے خلاف قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے اور ان کا تعلق ہریانہ کے بدنام زمانہ روہت گودارا اور گولڈی براڈ گینگ سے تھا۔